Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

یعنی رشوت نہ کھاؤ ، سُود نہ کھاؤ ، ناحق دوسرے کے مال پر قبضہ مت کرو ، بندے نے کیا کہنا ہے؟لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ  (پارہ : 5 ، سورۂ نساء : 59)

ترجَمہ کنزُ الایمان : حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

 رَبّ فرماتا ہے :

اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ-  (پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ : 1)  

ترجَمہ کنزُ الایمان : اپنے قول(عہد) پورے کرو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱)  (پارہ : 22 ، سورۂ احزاب : 41)                 

ترجَمہ کنزُ الایمان : اللہ کو بہت یاد کرو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)  (پارہ : 22 ، سورۂ احزاب : 70)       

ترجَمہ کنزُ الایمان : اور سیدھی بات کہو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔