Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

رَبّ فرماتا ہے :

لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ  (پارہ : 26 ، سورۂ حجرات : 1)    

ترجَمہ کنزُ الایمان : اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو۔

بندے نے کیا کہنا ہے ؟ لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

رَبّ فرماتا ہے :

وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ(۸)  (پارہ : 29 ، سورۂ مزمل : 8)

ترجَمہ کنزُ الایمان : اور سب سے ٹوٹ کر اسی کے ہو ر ہو۔

بندے نے کیا کہنا ہے؟لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضر ہوں ، یا اللہ !میں حاضر ہوں۔

الغرض ...! اللہ کریم نے اپنے بندے کو جتنی باتوں کا حکم دیا ، جتنی باتوں سے منع کیا ، بندہ ہر روز صبح کے وقت اٹھ کر ، اس کا اظہار کرے ، اس کا اقرار کرے اور کہے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ یعنی اللہ پاک جتنے تیرے احکام ہیں ، میں سب پر سر جھکاتا ہوں ، تُو نے جتنی باتوں سے مجھے منع کیا ہے  ان سب کو مانتا ہوں۔

اللہ پاک! ہمیں تعلیمِ مصطفےٰ کے مطابق ہر روز صبح کو یہ دُعا پڑھنے اور صحیح معنوں میں اس کے تقاضوں(Requirements) پر عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی!                        گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی!

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت            ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی!

عَمَلاً رَبّ کے حُضُور سر جھکانے کی برکتیں

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک ہمارا رَبّ ہے* اس نے ہمیں پیدا کیا*  زِندگی عطا