Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

پر اپنے رَبِّ کریم کی بارگاہ میں حاضر ہو جائیں ، ہمارے آقا ومولیٰ مکی مدنی سرکار  صَلَّی اللہُ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے  جو دُعا کی  تعلیم ارشاد فرمائی   ہے ، اس دُعا  کو پڑھنے کا اپنا  ذہن بنائیں ، روزانہ کی عادت بنائیں ، صبح جب اٹھیں   تو ذوق و شووق کے ساتھ یہ دعا پڑھ لیں : لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَمیں حاضر ہوں ، یااللہ!میں حاضر ہوں۔ سعادت تیری ہی طرف سے ہے ، میں تجھ سے میں سعادت کا سوال کرتا ہوں ، ساری کی ساری بھلائیاں تیرے ہی دست قدرت میں ہیں۔ زبان سے یہ دعا پڑھیں  اور ساتھ ہی ساتھ اس پر عمل کی بھی نیت کریں ، عملی طور پر ہم یہ اظہار کریں کہ یا اللہ !میں حاضر ہوں تُو نے جو حکم ارشاد فرمایا ہے میں اس پر سرِ خم تسلیم کرتا ہوں ۔ اللہ کریم ہم سب کو عمل کی توفیق  نصیب فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں ایک دینی کام : مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول! آج کے اس پُر فتن دور میں رَبّ کی رضاوالے کاموں میں  مصروف ہونے ، نیکیاں  کمانے ، اللہ پاک کی ناراضی والے کاموں سے بچنے ، گناہوں سے باز آنے ، توبہ کرنے اور توبہ پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی  کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب  شوق و ذوق کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ  لیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!   دین و دنیا کی بے شمار برکتیں ملیں گی ۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ بھی ہے۔ آئیے! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :