Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

نشے کی بُری عادت چھوٹ گئی

جیکب آباد(باب الاسلام سندھ)کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے : پہلے میں غلط عقائد کا حامِل اور اخلاقی بُرائیوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا ، روزانہ رات کو 8 سے 12 بجے تک بھنگ ، چرس اور شراب وغیرہ کا نشہ کیا کرتا ، پھر بَد مست ہو کر گھر پہنچتا اور بستر پر بے سُدھ ہو کر سو جاتا۔ میری ماں میری حالت دیکھ کر روتی رہتی اور مجھے سمجھاتی لیکن مجھ پر ذرا بھی اثر نہ ہوتا ، پھر غالباً2010ء میں ہمارے علاقے میں سیلاب آیا تو ہم نے ایک محفوظ مقام پر پناہ لی۔ وہاں میں شدید بیمار ہو گیا ، میری خوش نصیبی(Good Luck) کہ اسی دوران میری ملاقات دعوت اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوگئی ، جن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں زندگی میں پہلی بار مجھے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت نصیب ہوئی ۔ الحمد للہ! مدنی قافلے کی برکت سے بد عقیدگی اور نشے کی بُری عادت  سے توبہ کی توفیق بھی مل گئی ۔ ([1])

اچّھی نیّت کا پھل پاؤ گے بے بدل        سب کرو نیّتیں قافلِے میں چلو

دُور بیماریاں اور ناداریاں ہوں           ٹلیں مشکلیں قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی نے  عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara


 

 



[1]...بد شگونی ، صفحہ : 112۔