Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun

کی طرف سے جواب ہو گیا  مگر بہتر یہی ہے کہ سب جواب دیں*دیوار کے پیچھے کسی کو چھینک آئی اور اس نے اَلْحَمْدُ للہ کہا تو سننے والا اس کا جواب دے*نماز میں چھینک آئے تو سکوت  کرے (یعنی خاموش رہے) اور اَلْحَمْدُ للہ کہہ لیا تو بھی نماز میں حرج نہیں اور اگر اس وقت حمد نہ کی تو فارغ ہو کر کہے*آپ نماز پڑھ رہے ہیں اور کسی کو چھینک آئی اور آپ نے جواب کی نیت سے اَلْحَمْدُ للہ کہا تو آپ کی نماز ٹوٹ گئی*کافر کو چھینک آئی اور اس نے اَلْحَمْدُ للہ کہا تو جواب میں یَھْدِیْکُمُ اللہُ (یعنی اللہ پاک تمہیں ہدایت دے)  کہا جائے۔ ([1])

مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 ، حِصّہ : 16 اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوي  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی 100صفحات کی کتاب  550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

غم کے بادَل چَھٹیں قافلے میں چلو         خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو

رب کے در جُھکیں ، اِلتِجائیں کریں         بابِ رحْمت کھلیں ، قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

 الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 36-37۔