Book Name:Ya ALLAH Main Hazir Hun
رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَضْحٰى يَوْماً مُحْرِماً مُلَبِّياً حَتَّى غرَبَتِ الشَّمْسُ غَرَبَتْ بِذُنُوبِهِ فَعَادَ كَمَا وَلَدَتْهُ اُمُّهُ یعنی جس نے اس حال میں صبح کی کہ وہ اِحْرام باندھے ہوئے تھا ، تَلْبِیَہ پڑھ رہا تھا (اور سارا دِن اسی حال میں رہا) یہاں تک کہ سورج غروب(Sunset) ہو گیا ، تو یہ جو سورج غروب ہوا ہے ، یہ اس کےگناہوں کو ساتھ لے کر ڈوب گیا ، اب یہ بندہ ایسے ہو جائے گا جیسے اس کی ماں نے اس کو جنا تھا۔ ([1]) (3) : رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : 3آوازیں ایسی ہیں جن پر اللہ پاک فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے : (1) : اذان کی آواز (2) : راہِ خدا میں تکبیر (یعنی اللہ اَکْبَر) کہنے کی آواز اور (3) : تَلْبِیَہ پڑھنے کی بلند آواز۔ ([2])
تم اِحْرام میں خوب لَبَّیک پڑھنا ثواب اس میں لَا رَیْب (بے شک) حد سے سوا ہے([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
میدانِ محشر میں لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک کی دُھوم دھام
حضرت وَہْب بن مُنَبِّہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : تورات شریف (جو آسمانی کتاب ہے ، حضرت موسیٰ عَلَیْہ السَّلَام پر نازل ہوئی ، اس کتاب) میں لکھا ہے : اللہ پاک روزِ قیامت اپنے 7 لاکھ مُقَرَّب فرشتوں کو سونے کی زنجیریں(Golden Chains) عطا فرمائے گا اور حکم دے گاکہ ان زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو میدانِ محشر میں لے آؤ! فرشتے جائیں گے ، ان سونے کی زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو باندھیں گے ، پھر ایک فرشتہ پکار کر