Book Name:Shoq e Hajj

سفرِ حج میں مرنے والے کی فضیلت

پیارے آقا ،  مدینے والے مصطفٰے صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :  جو حج کے لئے نکلا اور فوت ہوگیا تو قِیامت تک اُس کے لئے حج کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عمرہ کے لئے نکلا اور فوت ہوگیا اُس کے لئے قِیامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا۔([1])

روزانہ 120 رحمتیں نازِل ہوتی ہیں

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عنہما روایت کرتے ہیں : اللہ کے رسول ، رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اللہ پاک حاجیوں پر روزانہ  120 رحمتیں نازل فرماتا ہے ،  ان میں سے 60 رحمتیں طواف کرنے والوں کے لئےہیں ،  40 رحمتیں کعبہ شریف کے قریب نماز پڑھنے والوں کے لئے ہیں اور  20 رحمتیں کعبہ کی زیارت کرنے والوں کے لئے ہیں۔([2])

شیطان حقیر و ذلیل ہو جاتا ہے!

حضرت طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ عنہ   سے روایت ہے  : رسولِ اکرم  ، نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا :  شیطان سب سے زیادہ حقیر  سب سے زیادہ ذلیل اور سب سے زیادہ غُصّے میں صرف عَرْفہ کے دن دیکھا جاتا ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ عَرْفہ کے دن میدانِ عَرَفات  میں وقوف کرنے والوں پر اللہ پاک کی رحمتیں چھماچھم برستی ہیں اور اللہ پاک ان کے بڑے بڑے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔([3])


 

 



[1]...مسند ابی یعلیٰ، مسند ابو ہریرۃ، جلد : 5، صفحہ : 44، حدیث : 6350۔

[2]...شُعب الایمان، باب فی المناسک ، جلد : 3، صفحہ : 455، حدیث : 4051۔

[3]...کنز العمال، کتاب الحج، جُز : 5، جلد : 3، صفحہ : 29، حدیث : 12101۔