Book Name:Shoq e Hajj

*  تَصَوُّر ہی تَصَوُّر میں کبھی میدانِ عرفات میں پہنچیں * کبھی  لَبَّيْك اَللّٰھُمَّ لَبَّيْك کی صدائیں لگائیں *  صفا مروہ کی سعی کریں۔ پھر  اپنی محرومی کو تَصَوُّر میں لا کراللہ کریم کی بارگاہ میں گِڑگِڑا کر دعائیں  کریں :  یا اللہ! مجھے حج کی سعادت عطا فرما ،  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! حج کا شوق پیدا ہو گا ، آنکھوں سے آنسو نکلیں گے ، تو اللہ پاک کی رَحْمت سے بڑی اُمِّید ہے کہ کرم ہو گا ،  دِل میں شوقِ حج بھی بڑھے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو حج کا بُلاوا بھی نصیب ہو ہی جائے گا۔

 شیخِ طریقت ،  امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  ضیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی بہت خوبصورت 3کتابیں ہیں :  عاشقانِ رسول کی 130 حکایات   ، رَفِیْقُ الْحَرمَیْن اور رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْنیہ کتابیں پڑھیں ،  دل میں شوقِ حج بڑھانے کاانتہائی زبردست نسخہ ہیں۔ اپنے والدین  اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے اور اپنی قبرو آخرت کو بہتر بنانے کے لئے حج و عمرہ پر جانے والوں کو  تحفۃً پیش کریں ،  حج اور عمرہ کرنے والے ان کتابوں کو پڑھیں گے ،  اچھے انداز میں حج و عمرہ ادا کر پائیں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!  ہمیں بھی اس کی برکتیں ملیں گی ،  کیا خبر کہ اس نیک عمل کے صدقے ہمیں بھی مدینۂ مُنَوَّرَہ  اور مکہ مکرمہ کا بلاوا مل جائے۔

جان و دِل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے                                                                                تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول! شوقِ حج بڑھانے کے لئے صحبت بھی بہت اثر رکھتی ہے ،  اس لئے دل میں نیکیوں  کی رغبت بڑھانے ، گناہوں سے نفرت پانے ، شوقِ حج اور شوقِ مدینہ بڑھانے ،