Book Name:Shoq e Hajj

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ،  مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرتِ انس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا  : جو شَخْص  یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔([2])

(3)رَحْمت کے ستّر(70) دروازے

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔([3])

(4)چھ(6) لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِصَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ۶ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔([4])


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ، صفحہ : 151، خلاصۃً۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ، صفحہ : 65۔

[3]...قَوْلُ البَدِیْع، باب ثانی، صفحہ : 277۔

[4]...اَفْضَلُ الصلاۃ، صفحہ : 149۔