Book Name:Shoq e Madina

وہاں پہنچنے کی کوشش کریں  ،  جنہیں اللہ پاک نے استطاعت بخشی ہے  ،  جو وہاں پہنچ سکتے ہیں  ،  وہ تو مدینۂ پاک حاضِری میں بالکل سستی نہ کریں  ،  جب  بھی موقع ملے  ،  حاضِر ہو جایا کریں اور جن کے پاس استطاعت نہیں ہے  ،  جن کے پاس مال و دولت نہیں  ،  ظاہِری اسباب نہیں ہیں  ،  انہیں بھی چاہئے کہ حاضِرئ مدینہ کا شوق بڑھائیں  ،  حاضِرئ طیبہ کے لئے تڑپا کریں  ،  رویا کریں  ،  دُعائیں مانگا کریں  ،  طلب سچی ہوئی تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!  بگڑی سنور ہی جائے گی۔  

آہ! پلّے زَر نہیں رَخْتِ سفر سَروَر نہیں    تُم بُلالو تُم بُلانے پر ہو قادِر یانبی!

کِس طرح تَسکین دُوں گا میں دِلِ غمگین کو   رَہ گیا گَر حَاضِری سے میں جو قاصِر یانبی!

آپ ہی اسباب آقا پِھر مُہَیّا کیجئے           پھر دِکھا دیجے مدینے کے مَنَاظِر یانبی! ([1])

مدینہ شریف کی حاضری قریب بہ واجب ہے

فرمانِ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا خلاصہ ہے : سرورِ عالم  ،  نورِ  مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کےروضۂ پُر نُور پر حاضری اور وہاں کی خاک کو بوسہ دینے کی سَعادت سب مستحبات سے اعظم اور اہم بلکہ قریب بہ واجب ہے ۔ ([2])

فرشتے استقبال کرتے ہیں

 جذبُ القلوب میں شیخِ محقق عَلَّا مہ عبدالحق محدث دہلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نقل کرتے ہیں : جب کوئی مسلمان زیارت کی نیت سے مدینۂ مُنَوَّرَہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا استقبال کرتے ہیں۔ ([3])

لاکھوں قُدسی ہیں کام خدمت پر            لاکھوں گِردِ مزار پِھرتے ہیں([4])


 

 



[1]... وسائل بخشش،صفحہ:376-377ملتقطاً ۔

[2]... فتاوی رضویہ ، جلد:9 ، صفحہ:538 مفہوماً۔

[3]... جذب القلوب ، صفحہ:211۔

[4]... حدائق  بخشش ، صفحہ:100۔