Book Name:Shoq e Madina

زیارت کرنے والے کے لئے بشارت دیتے ہیں : وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِياس کے لئے میری شفاعت واجب ہو گئی۔

واجِب ہونے کا معنیٰ ہے : ضرور مل کر رہے گی۔  مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اب حدیثِ پاک کا یہ مطلب بنے گا کہ جس نے حالتِ ایمان میں روضۂ پُر نُور کی زیارت کر لی  ،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!  اللہ کریم  کے محبوب  ،  ہمارے آقا و مولا  ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اس کے ایمان کی حفاظت بھی فرمائیں گے اور اس کو شفاعت ضرور مل کر رہے گی۔ ([1])

محشر میں حساب آہ! میں دے ہی نہ سکوں گا   رحمت نہ ہوئی ہو گا جہنّم میں ٹھکانا

فرمائیں گے جس وقت غلاموں کی شفاعت     میں بھی ہوں غلام آپ کا مجھ کو نہ بھلانا

فرما کے شفاعت مری اے شافعِ محشر    دوزخ سے بچا کر مجھے جنّت میں بسانا

شفاعتِ مصطفےٰ! مرحبا...! مرحبا...!!

مدنی پھول : 2 اے عاشقانِ رسول! اس حدیث پاک میں ایک اور ایمان افروز مدنی پھول ہے  ،  وہ یہ کہ  میدانِ محشر میں شفاعت بہت سارے لوگ کریں گے۔ * شفاعتِ کبریٰ ہمارے آقا و مولا  ،  مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا خاصہ ہے یعنی ابتداً شفاعت کا دروازہ حضورِ اکرم  ،  نورِ  مُجَسَّم   صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہی کھولیں گے * اس کے بعد دیگر انبیا کرام عَلَیْہم السَّلَام بھی شفاعت کریں گے * فرشتے بھی شفاعت کریں گے * علماء بھی شفاعت کریں گے * شُہَدا بھی شفاعت کریں گے * حاجی بھی شفاعت کریں گے * باعمل حافِظ بھی شفاعت کریں گے۔


 

 



[1]... جواہر البیان فی اسرار الارکان ، صفحہ : 206،205ملتقطاً۔