Book Name:Shoq e Madina

سب کو عشقِ مدینہ  ،  ذوقِ مدینہ  ،  ذکرِ مدینہ ، فکرِ مدینہ  ،  یادِ مدینہ کی دولت نصیب فرمائے ۔

  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَصلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو!عشقِ مدینہ پانے کے لئےعاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے  ،  اور  ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے!  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم دنیا اور آخرت کی بے شمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : فجر کے لئے جگانا(یعنی مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا) ۔

اے عاشقانِ رسول! مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے  ،  مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ داؤدی ہے ، مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ حیدری و سُنّتِ فاروقی ہے ، چنانچہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نمازِ فجر کےلیے  لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔ ([1])آئیے! بطورِ ترغیب ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

حاضرئ  مدینہ کی سَعادت مل گئی

پنجاب کے علاقے اِلٰہ آباد (ضلع قصور)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : الحمد للہ ! میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول سے وَابَسْتہ تو تھا لیکن دینی کاموں کے سلسلے میں سُستی(Laziness) کا شِکار تھا ،  ایک روز  ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی نے مجھے سمجھاتے ہوئے دینی کام کرنے اور بطورِ خاص فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے والے دینی


 

 



[1]... طبقات الکبری ، ذکر استخلاف عمر ، جلد:3،صفحہ:263مفہوماً ۔