Book Name:Shoq e Madina

کام کی خوب پابندی کرنے کی ترغیب دلائی  ،  الحمد للہ! میرا ذِہْن بن گیا اور میں نے اگلے ہی دن اس پر عَمَل شروع کر دیا۔  فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا تو کیا شروع کیا  ،  اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کرم ہو گیا  ،  قسمت کا سِتارا یوں چمکا کہ اسی سال مجھے حاضریِ مدینہ کی سَعَادت نصیب ہو گئی  ،  اس پر مزید کرم یہ بھی ہوا کہ میرے بڑے بھائی کو بھی حج کی سَعَادَت نصیب ہو گئی۔

عطائے  حبیبِ    خُدا    مدنی      ماحول                  ہے فیضانِ غوث و رضا مدنی ماحول

سنور جائے گی آخرت  اِنْ شَآءَ اللہ!             تم اپنائے رکھو سدا مدنی ماحول

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حج وعمرہ موبائل اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی(Latest Technology) کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔   اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں  ،  اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : hajj &umrah (حج وعمرہ)۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ * حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ  جان سکتے ہیں * اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں * حرمین شریفین مُقَدَّس  مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں * اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز (3D Videos) کے