Book Name:Shoq e Madina

ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔  اس  ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے  ،  اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔  تاجدارِ رسالت  ،  شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!             جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

عمامہ شریف کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی  ،  رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : عمامہ باندھوتمہارا حلم بڑھے گا۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! عمامہ کھڑے ہو کر باندھئے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنئے * جس نے اس کا الٹ کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھا اور پاجامہ کھڑے ہو کر پہنا) وہ ایسے مرض میں مبتلا ہو گاجس کی دوا نہیں(یعنی طبیبوں کو دوا کا علم نہیں) * عمامہ باندھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئےایک بھی اچھی نیت نہیں ہوئی تو ثواب نہیں ملے گا * مناسب یہ ہے کہ عمامے کا پہلا پیچ سر کی سیدھی جانب جائے * اللہ پاک کے آخری رسول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک عمامے کا شملہ عموماًپُشت(یعنی مبارک پیٹھ) کے پیچھے ہوتا اور کبھی کبھی سیدھی جانب  ،  کبھی


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام ، جلد:1 ، صفحہ:55 ، حدیث:175۔

[2]...مستدرک ، کتاب اللباس ، جلد:5 ، صفحہ:272 ، حدیث:7488۔