Book Name:Shoq e Madina

دونوں کندھوں کے درمیان2شملے ہوتے * بائیں جانب شملہ لٹکانا خلافِ سنّت ہے * عمامے کے شملے کی مقدار کم از کم 4اُنگل اور زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً)ایک ہاتھ (بیچ کی اُنگلی کے سرے سے لے کر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتاہے) * عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے * مِرْاٰ ت شریف میں ہے : عِمامہ کھڑے ہو کر باندھنا سنّت ہےمسجد میں باندھے یا کہیں اور * عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو  ،  نہ 6گز سے زیادہ اور اس کی بندش گنبد نُما ہو۔ ([1]) 

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3  ،  حصہ : 16  ،  اور شیخ طریقت  ،  امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے  ،  سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

پیٹ میں درد ہو رنگ بھی زَرد ہو           آ کے لو صِحتیں قافلے میں چلو

ہے شِفا ہی شِفا  ،  مرحبا! مرحبا!             آ کے خود دیکھ لیں  ،  قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل  کی توفیق عطا فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ:54-56ملتقطاً۔