Book Name:Shoq e Madina

جو کچھ آپ نے اللہ پاک سے سنا ہے  ،  وہ ہم نےآپ سے سنا ہے  ،  یَا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم!  اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا(۶۴) (پارہ : 5 ، سورۂ نساء : 64)

ترجَمہ کنزُ الایمان : اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شَفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔

اس اَعْرابی نے عَرْض کیا : یَا رسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم!میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے (یعنی مجھ سے گناہ ہو گیا ہے) اور آپ کی بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم میرے لئے اِسْتِغْفار(یعنی دعائے مَغفِرَت فرمائیں)۔

سُبْحٰنَ اللہ! آقا کریم  ،  رَؤفٌ رّحیم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے کرم کے قربان جائیے!اِدھر اَعْرابی  نے عَرْض کیا تھا ادھر سے قبرِ پُر نور سے آواز آئی : قَدْ غُفِرَ لَکَ  تیرے گناہ بخش دئیے گئے ہیں۔ ([1])

مجرم بُلائے آئے ہیں  جَآءُوْکَ ہے گواہ                    پھر رَد ہو کب یہ شان کریموں کے در کی ہے ([2])

وضاحت : قرآن پاک میں ہے : جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شَفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔  اس  آیتِ مبارکہ میں اس بات کی  طرف اِشارہ ہےکہ اللہ پاک تو  خود


 

 



[1]... کنز العمال ، کتاب الاذکار ، جز:2 ، جلد:1 ، صفحہ:166 ، حدیث:4319۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ:205 ۔