Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

داروں سےتعلق توڑنےوالا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔    ( [1] )

اے عاشقانِ رسول !   قطعِ تعلقی دشمنی پیدا کرکے دُوری کو پروان چڑھاتی ہے ، محبت کو ختم کرکے اللہ پاک کی رحمت سے دور کرتی ہے اور نزولِ رحمت اور جنت میں داخلے کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے ۔ہم غورکریں ! کہ جب ہم اپنے رِشتہ داروں کی دعوت وغیرہ کرتے ہیں تو اُس وقت  ہماری نیت اللہ پاک کی رِضا اور ثواب کا حصول  ہوتی ہے یا کوئی اور؟اخلاقِ مصطفےٰ سے برکتیں پانے کے لیے ہم سیرتِ مصطفےٰ  کا مطالعہ کریں کہ میرے اورآپ کے شفیق و مہربان آقا  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رشتہ داروں کےساتھ تعلقات کیسے تھے؟  اللہ پاک ہمیں اپنے اسلاف کے طریقے  پر چلنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اخلاقِ حسنہ 2 طرح کے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے اعلیٰ اخلاق کے متعلق سن رہے ہیں ، آئیے ! اخلاق کے بارے میں جانتے ہیں کہ اخلاقِ حسنہ یعنی اچھے اخلاق کتنی طرح کے ہوتے ہیں؟

علماء کرام فرماتے ہیں : اخلاق ِحسنہ ( یعنی اچھے اخلاق ) 2 طرح کے ہیں : ( 1 ) : ایک حُسنِ اخلاق  کا تعلق بندے کا اپنے ربّ سے ہے کہ اس کی عبادت خُوش دلی سے کرے ، فرائض پر عمل اور ممنوعات ( یعنی جن  چیزوں سے منع کیا گیا ہے اُن )  سے مکمل پرہیز کرے ۔بندے کا


 

 



[1]...مسلم ، کتاب البر والصلة والٓاداب ، باب صلة الرحم وتحریم قطعیتھا ، ص ۱۳۸۳ ، حدیث : ۲۵۵۶۔