Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

نشانی کہ محبت ربّ کےلیےاور نفر ت بھی اسی کریم رب کی وجہ سے ۔

جہاں میں کون ہے وہ صاحبِ علم         جو اپنے علم سے جانِ جہاں ہے

خدا کی حمد ہے جس کا وظیفہ                  نبی کے ذکر سے رَطْبُ اللِّسَاں ہے

ہے اس کا نام یوں احمد رضا خاں          کہ  احمد  کی  رضا  کا  ترجماں  ہے ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی ذات  میں ایک ایسی خوبی اور بھی ہے جس کا آپ نے خود اظہار فرمایا :

میں نے کبھی کسی سے حَسَد نہیں کیا

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت ، مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  عاجِزی کرتے ہوئے فرماتے ہیں : فقیر میں لاکھوں عیب ہیں مگر میرے رب نے مجھے حَسَد سے بالکل پاک رکھا ہے ، جسے دنیا کے مال میں اپنے سے زیادہ پایاتو دنیا کے مال و دولت  کو دل نے اندر سے بُرا جانا ، جب اُسے بُرا جاناتو بُری چیز پر حَسَد کیا؟اور اگر کوئی ایسا دیکھا جو  دِینی شَرف و افضلیت میں زیادہ ہے اُس کے ہاتھ  اور پاؤں چُومنے کو اپنے لیے فخر جانا ، تو جس پر فخر کیا اور اسے بابرکت جانا اس پر حسد کیا ؟ اور جسے دِین کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا تو تحریر اور تقریر کے ذریعے اس کے فضائل بیان کیے اور لوگوں کو اس کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔اس کےلیے عمدہ اَلقاب ترتیب دے کر کتابیں  شائع کیں ،  جس پر میری  کتاب  اَلْمُعْتَمَدُ المُسْتَنَدُوغیرہ گواہ ہیں۔دراصل  حَسَد نام آوری


 

 



[1]... مناقبِ رضا ، ص۱۴۹۔