Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

سب سے بڑی کرامت

اے عاشقانِ اعلیٰ حضرت !   حُسنِ اخلاق کا مظاہر ہ کرنا بہت اچھی عادت اور ایسا فضیلت والا عمل ہے کہ بروزِ قیامت نامۂ اعمال میں اس سے زیادہ وزنی  کوئی عمل نہیں۔  ( [1] )   اور یہی وہ عمل ہے کہ جس کو اپنا کر انسان دن میں روزہ رکھنے اور رات میں قیام کرنے والوں کا درجہ پالیتا ہے ۔  ( [2] )  اور اسی عمل کے بارے میں اُمّ المومنین حضرتِ عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ   رَضِیَ اللہ عنہا     فرماتی ہیں کہ : بندہ اپنے حسن ِاخلا ق کی وجہ سے رات کو عبادت کرنے والے اورسخت گرمی میں کسی کو پانی پلانے والے کے درجے کو پالیتاہے۔    ( [3] )

ایک بُزرگ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اچھے اَخلاق اَجْنَبِی کو اپنا بنادیتے ہیں اور بُرے اَخلاق اَپنوں کو اَجْنَبِی بنادیتے ہیں۔      ( [4] )

پیارے اسلامی بھائیو ! غورکیجئے ، اس مختصر سے جملے میں کتنی قیمتی بات ارشاد فرمائی گئی ہے کہ ہمارے اچھے اخلاق ایک ایسے شخص کوبھی اپنا بناسکتے ہیں جس کو ہم جانتے بھی نہیں جبکہ اِس کے برعکس ہمارے بُرے اخلاق ہمارے اپنوں کوبھی ہم سے دُور کرسکتے ہیں۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ہرایک سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں ، اگر بُرے اخلاق ہیں تو انہیں اچھے اخلاق میں تبدیل کرلیں  کرنے کی کوشش کریں ، اللہ پاک کی بارگاہ میں اچھے اخلاق والا بننے کی دُعا کریں ، اچھے اخلاق کی اعلیٰ صِفت اپنانے کے لیے


 

 



[1]... الادب المفرد ، باب حسن الخلق ، ص۹۱ ، رقم ۲۷۳۔

[2]... طبرانی اوسط ، ج۴ ، ص۳۶۹ ، رقم ۶۲۷۳۔

[3]... شعب الایمان ، ج۶ ، رقم ۷۹۹۸تا ۸۰۰۰ ، ص۲۳۷بتغیر قلیل۔

[4]... دِین و دنیا کی انوکھی باتیں ، ص۲۶۸ ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی ۔