Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

بزرگانِ دِین کے حُسنِ اخلاق سے مالا مال واقعات کا مطالعہ کریں۔امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ 72 نیک اعمال میں  نیک عمل نمبر30میں بھی مسلمانوں کو سلام کرنے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہےکیونکہ یہ ایسا عمل ہے کہ جو لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کرتا ہے ، نفرتیں مٹاتاہے اوریہ بات حُسنِ اخلاق کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

بُرے اخلاق کو اچھے اخلاق سے بدلنے کی بڑی فضیلت ہے جیسا کہ حضرت سہل بن عبداللہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ تُو اپنے بُرے اخلا ق کو اچھے اخلاق سے بدل ڈال۔  ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! اعلیٰ حضرت ، امام ِاہلسنت مولاناشاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی ذاتِ مبارکہ کوعبادت وریاضت ، تقویٰ وپرہیزگاری ، عشقِ رسول اور علوم وفنون میں کمال حاصل تھا ، حُسنِ اَخلاق کے معاملے میں مسلمانوں کی دِل جُوئی ، نرمی ، عفْوو درگزر وغیرہ صِفات بھی آپ میں کامل طور پر پائی جاتی تھیں ۔آپ اپنے طلباء اور مریدین و محبین کی دل جوئی فرمایا کرتے تھے جیسا کہ

ایک روپیہ انعام

اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے سعادت مند شاگردمَلِکُ الْعُلَمَاء  حضرت مولانا محمد ظفر الدِّین بہاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : میں نے سب سے پہلا فتویٰ 1322ھ میں لکھا اور اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی خدمت میں اصلاح کیلئے پیش کیا حُسنِ اتفاق سے بالکل صحیح


 

 



[1]... حکایتیں اور نصیحتیں195۔