Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

میں بہت بڑی خدمت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔بچے نماز پڑھیں ، روزہ رکھیں ، تلاوتِ قرآن کریں ، درودِ پاک پڑھیں ، نعت سنیں اور سنائیں  تو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اس  نیک عمل کو جاری رکھیں ۔کیا خبر کہ آپ کی  ہماری طرف سے یہ حوصلہ افزائی ہمارےلیے  صدقۂ جاریہ اورآخرت کی نجات کا سبب بن جائے۔اسی طرح آفیسراپنے ملازم اور نگران اپنے ماتحت  کی حوصلہ افزائی کرے کہ یہ حوصلہ افزائی ان کے دل میں آفیسر  کی محبت اور کام میں نکھار پیدا کرے گی اور ہوسکتا ہے کہ یہی حوصلہ افزائی آفیسر و نگران کے مال میں کثرت کا سبب بن جائےاور ادارہ ترقی کی منازل طے کرتاجائے۔ ہمارے بزرگوں میں بہت سے ایسے بزرگ گزرے ہیں جن کے بڑے کارناموں کاسبب  کسی نہ کسی کی حوصلہ افزائی بنی ۔حضرت امام ابویوسف رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کو حضرت امام اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے تھپکی دی اور ان کی حوصلہ افزائی  فرمائی جس نے انہیں قاضِیُ القُضَاۃْ  ( Chief Justice ) کے عہدے پر فائز کیا اورآنے والے وقت کا فقہِ حنفی کا امام بنادیا ۔

امام احمد بن حنبل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کواَبُو الہَیْشَمْ کی حوصلہ افزائی نےجبر و ستم کے سامنے سیسہ پلائی دیواراور استقامت کا پہاڑ بنادیا۔کہا جاتاہے کہ آپ نے اپنے جسم پر اتنےکوڑے کھائے کہ اگر ہاتھی کو اتنے کوڑے پڑتے تو وہ بلبلا جاتا۔

مولانا سرداراحمدقادِری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کومولاناحامد رضا خاں رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی حوصلہ افزائی نے محدثِ اعظم پاکستان بنادیا ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    کی حوصلہ افزائی نے مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو صَدْرُالشَّرِیْعَہ بنادیا ۔ شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنت ، بانیِ دعوتِ اسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار ، قادری ، رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حوصلہ افزائی نے مفتی فاروق