Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

سندھی طلبہ کیلئے سندھی کھانا ، پنجابی طلبہ کیلئے پنجابی کھانا ، الغرض  جن طلبہ کو  جو کھانا پسند ہوتا   وہ پکوا کر  اس کو کھلاتے  اور کھلا کھلاکر خوش ہوتے ۔  ( [1] )

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کس قدر حُسنِ اخلاق کے مالک تھے * آپ کے اخلا ق سے نبی پاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے اخلاقِ کریمہ کی جھلک نظر آتی تھی * آپ کی مال سے محبت اللہ پاک کے راستے میں خرچ کرنے کی وجہ سے تھی * اور اولاد سے محبت صلۂ رحمی کا سبب بننے کی وجہ سےتھی * آپ حسد  سے پاک تھے * کسی کی طرف سے کی جانے والی تعریف اور مذمت کی پرواہ نہ کرتے تھے * طلباء پر شفقت کرنے والے * اپنے ماتحت کی حوصلہ افزائی فرمانے والے * اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دینے والے تھے۔

 * ہم نے سنا کہ نبی پاک صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے اخلاقِ کریمہ کی تعریف قرآنِ کریم میں بیان ہوئی * حُسنِ اخلاق میزانِ عمل میں سب سے زیادہ وزنی عمل * اور اس کی بدولت انسان دن میں روزہ رکھنے والے اور رات میں قیام کرنے والا کا درجہ پالیتا ہے * ہم نے سنا کہ آپ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے غریبوں سے محبت کا ارشاد فرمایا * ان کے ذریعے اللہ پاک رِزق دیتاہے * جو آج غریب کے قریب ہو گا کل بروزِ قیامت اللہ پاک  کی رحمت کے قریب ہوگا * غریبوں سے محبت انبیائے کرام کی سُنّت ہے * ہم نے سنا کہ بسا اوقات


 

 



[1]... فیضان اعلی حضرت ، ص۱۸۷بحوالہ غریبوں کے غمخوار ص۷۔