Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

پُرتکلف دعوتیں قطع ِرحمی کا سبب بن جاتی ہیں اور قطعِ رحمی گناہِ کبیرہ ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے * یہ ایسا گناہ ہے کہ جس کی سزا دنیا میں جلدی ملتی ہے اورآخرت میں عذاب بھی باقی رہتا ہے * قطعِ تعلق کی بنا پر اللہ پاک کی رحمت سے دُور ہوجاتاہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک کام : فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے ، نیک نمازی بننے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے ! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : فجر کے لئے جگانا ۔یاد رہے ! نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی ، نبئ اُمِّی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت ہے۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے ، صبح جلدی اُٹھئے ، اللہ پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے ، ذِکْر ودرود کیجئے ، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریم ! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔

کلمہ پاک کا وِرْد کرنے لگے

دیپالپور  ( ضلع اوکاڑہ ، پنجاب پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میرے چچا