Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

گئی ہے۔ پہلے پہل اس ایپلی کیشن میں حدیثِ پاک کی زیادہ پڑھی جانے والی کتاب مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی آسان اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح شامِل کی گئی ہے ، عنقریب اس میں حدیثِ پاک کی مزید کتابیں بھی شامِل کی جائیں گی۔

چند اہم خصوصیات :   * اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں  ( یعنی جلدوں کے اعتبار سے )  بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں   *سرچ آپشن بھی موجود ہے ، جس کی مدد سے آپ مکمل کتاب میں یا ایک حدیث میں مختلف الفاظ اور مکمل جملہ بھی سرچ کر سکتے ہیں  * اسی طرح حدیثِ پاک کے عربی الفاظ ، اس کے ترجمے اور شرح میں الگ الگ بھی سرچ کی جا سکتی ہے  * طلبا و عُلَما کے لئے اس میں حدیثِ پاک کا عربی متن اعراب کے ساتھ اور اعراب کے بغیر ، دونوں طرح دیکھنے کی سہولت رکھی گئی ہے  * مطالعہ کے نوٹس محفوظ کرنے کے لئے پسندیدہ اَحادیث کو Favorite کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے  * اسی طرح اس ایپلی کیشن میں مختلف فاؤنٹس اور  * احادیث شیئرنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے ! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے ! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت