Book Name:Aala Hazrat K Aaala Akhlaq

شریک ہوگئے ، مگرحاجی کفایت اللہ صاحب کے دل ہی دل میں یہ خیال آ رہا تھا کہ  اعلیٰ حضرت کو کھانے میں بہت احتیاط ہےاور غذا کے طور پر سُوجی کا بسکٹ کھاتے ہیں اور یہاں یہ روٹی اوروہ بھی باجرے کی اور اس پر ماش کی دال کس طرح تناول فرمائیں گے۔مگرقربان اِس  عمدہ اخلا ق اور دل داری کےکہ میزبان کی خُوشی کے لئے خوب پیٹ بھرکرکھایا ، حاجی کفایت اللہ صاحب فرماتے ہیں ، میں جب تک کھاتا رہا حضرت بھی برابر تناول فرماتے رہے ۔ وہاں سے واپسی پر پولیس چوکی کے قریب حاجی کفایت اللہ صاحب کے شُبہ کو دُور فرمانے کے لئے ارشاد فرمایا : اگر ایسی خُلوص کی دعوت روز ہو تو میں روز قبول کروں۔   ( [1] )

ہر ہر لمحہ یادِ خدایا ، دین کی خدمت اعلیٰ حضرت

جو بھی قدم تھا جو بھی عمل تھا ، وہ تھا عبادت اعلیٰ حضرت

سچ کہتا ہوں مجھ جیسے سے ، ناممکن ہے ناممکن ہے

حیراں ہوں میں کیسے بیاں ہو ، آپ کی عظمت اعلیٰ حضرت  ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! سُنا آپ نے کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس غریب  لڑکے  کی دِلجوئی کے لئے دعوت قبول فرماکر اپنے چاہنے والوں کو حُسنِ اَخلاق کا کیساپیارا درس دیا۔ سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا جس قدر بلندعلمی مقام تھا ، آپ کے اخلاق بھی اسی قدربلند


 

 



[1]... حیات ِ اعلیٰ حضرت ، ۱ / ۱۲۱۔

[2]... جہانِ امام احمدرضا ، ج۲۰ ، ص۵۶۷ ، شبیربرادرز لاہور ۔