Book Name:Ikhtiyarat e Mustafa

مرد و عورت پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔نماز کی فرضیت کاانکار کرنے والا کافر ہے ، چاہے اُس کا نام اور دیگر کام مسلمانوں والے ہوں۔جو بد نصیب ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر قضاء کر دیتاہے اُس کا نا م جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

اللہ  پاک کے محبوب عَلَیْہِ السَّلَام  کی آمد کی خوشی میں جبریلِ امین عَلَیْہِ  السَّلَام  نے کعبے کی چھت پر جھنڈا نصب کیا۔

 اِنْ شَآءَاللہ ! ہم بھی اپنے ہاتھوں میں اور اپنی سواریوں پر فیضانِ گنبدِ خضریٰ اورفیضانِ گنبدِ غوث و رضا سے مالا مال مدنی پرچم اُٹھائے جلو سِ میلاد میں شرکت کریں گے۔زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ اور اِنْ شَآءَ اللہ 12 ربیع الاول یعنی آج کا روزہ بھی رکھیں گے کہ ہمارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے اور جب بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا  ” اسی دِن میری ولادت ہوئی اور اسی دِن مجھ پرپہلی وحی نازل ہوئی “ ۔تو اِنْ شَآءَ اللہ ہم بھی  آج 12 ربیع الاول کاروزہ رکھیں گے ۔ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ ۔

بارہویں تاریخ کی پیاری پیاری نسبت سے دعوتِ اسلامی کے بارہ بارہ ہفتہ وار اجتماعات میں اوّل تا آخر یعنی تلاوت ، نعت ، بیان ، ذکر ، دُعا ، رات اعتکاف ، بعدِ فجر مدنی حلقہ اور اشراق چاشت تک شرکت اور اپنے ساتھ انفرادی کوشش کرکے دو دو اسلامی بھائی ساتھ لانے کی نیت کیجئے۔ اس ارادے سے ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ

 پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ با سعادت کی خوشی میں ربیع الاوّل میں بلکہ ہو سکے تو ہاتھو ں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے3 دِن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کر لیجئے۔

پیارے اسلامی بھائیو!آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس پیارے پیارے دینی ماحول سے وابستہ