Book Name:Faizan e Ghosul Azam

فِرشتوں کو اپنے پیچھے اور آس پاس چلتے دیکھتا ، جب مدرسے میں پہنچ جاتا تو وہ بار بار یہ کہتے : اللہ پاک کے وَلی کو بیٹھنے کے لیے جگہ دو۔اسی واقعےکو بار بار دیکھ کر میرے دل میں یہ اِحساس پیدا ہوا کہ اللہ  پاک نے مجھے اپنا ولی بنالیا ہے۔

 ( بہجۃ الاسرار ، ص۴۸ )

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ اولیا ! حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پراللہ  پاک کافضل ہواکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنی ولایت کو پہچان لیا مگر یاد رہے ! ولی پر یہ ظاہر ہوجائے کہ وہ ولی ہے ، یہ ولایت کے لیے ضروری نہیں ، البتہ ولی عالم ضرور ہوتاہے اورشریعت کا پابند ہوتا ہے ، کوئی بے نمازی ، شراب و جُوئے کا عادی ، خلافِ  شریعت کام کرنے والا کبھی ولی نہیں ہوسکتا۔اس دورِجَدِیْد میں بالخصوص  نوجوان ایسے لوگوں کی تلاش میں رہتےہیں جنہیں وہ دُنیا میں کامیابی کے لئے اپنا رہنما بنا سکیں۔مگر صَدْ اَفْسوس ! اسلامی تَعْلِـیْمات سے دُوری کے سبب وہ یہ بات بُھول چُکے ہیں کہ دُنیاوی زِندگی ختم ہونے والی ہے۔لہٰذا اُخْرَوی زِندگی میں نَجات پانے اور بارگاہِ الٰہی میں کامیاب  ہونے کے لئے بے حد ضَروری ہے کہ ہم دنیا میں ایسے لوگ تلاش کریں جو سِیْرت وکِردار کے اعلیٰ نُمونے ہوں اور ہم اُنہیں اپنا رہنما بنا کر فَخْر مَحْسُوس کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! نبیِّ کریم ، رسولِ عظیم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت دوسروں کی تربیت کا باعث ہوتی تھی ، جو بھی اللہ پاک کی رحمت سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت کا شرف پاتا تو وہ صحبتِ مُصْطَفٰےکی بَرَکت سے چمکتا دمکتاستارہ بن جاتا۔ رسولِ خدا ، تاجدارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد دوسروں کی تربیت کرنے کا کام آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تربیت یافتہ صحابَۂ کرام