Book Name:Faizan e Ghosul Azam

عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے سنبھال لیا۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے بعد ہر دور میں ایسے علما اور بزرگ آتے رہے جنہوں نے اپنے کردار سے نیکی کی دعوت دینے کے اس عظیم کام کو آگے بڑھایا۔بادشاہتیں بنتی رہیں اور مٹتی رہیں ، حکومتیں وجود میں آتی رہیں اور ختم ہوتی رہیں ، شہر بنتے رہے اور اُجڑتے بھی رہے ، لیکن اللہ پاک کے ان نیک بندوں نے نیکی کی دعوت دینے کے اس اہم کام کو کبھی  نہیں چھوڑا۔ان لوگوں نے جب احکامِ الٰہی کو خود پر نافذ کیا تو اللہ پاک نے ان کی حکومت و بادشاہت لوگوں کے دلوں پر قائم فرما دی اور ان کے سروں پر اپنی ولایت کا تاج سجایا۔

شانِ غوثِ اعظم

اَلْحَمْدُلِلّٰہاِنہی مقدس ہستیوں میں سے ایک حضور غَوثِ اَعْظَم جِیْلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بھی ہیں ، جنہوں نے  لالَچ و خَوْف سے بے نِیاز ہو کر صرف رِضَائے اِلٰہی کے لئے اپنی زِنْدگی کا لمحہ لمحہ لوگوں کی اِصْلاح کے لئے  وَقْف کِیا اور ان کی آخرت کو سنوارنے کے لیے زندگی بھر مصروفِ عمل رہے۔اللہ پاک نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو بڑی شانوں سے نوازا۔غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پیدائشی طور پر اللہ کریم کے  ولی  تھے۔ ( تفریح الخاطر ، ص۵۸ ، مفہوماً ) غوثِ پاک   کی شان دیکھئے  کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا ، سحری کے وقت دودھ پیتے اور پھر غروبِ آفتاب پر  روزہ افطار کرتے  تھے۔ غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ پانچ  ( 5 ) سال کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اَعُوْذُبِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اور بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے بعد 18 پارے زبانی سُنا دئیے اور  فرمایا : میری ماں ( رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ا )  کو بھی اِتنا ہی یاد تھا ،  وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے سُن کر یاد کرلیا۔ ( رسالہ منّے کی لاش ، ص۴ )  غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے 40 سال  ( Forty years )