Book Name:Faizan e Ghosul Azam

تک عشاء کے وضو سےفجرکی نماز ادافرمائی ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تو اسی وقت وضو فرما کر 2 رکعت نمازنفل ادا  کرلیا کرتے تھے۔ (بہجة الاسرار ، ذکر طریقه ، ص۱۶۴ )  غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بہت زیادہ عبادت اور قرآنِ کریم کی تلاوت  کرتے تھے ، پندرہ ( 15 )  سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔  ( بہجة الاسرار ،  ذکر فصول من کلامه… الخ ، ص۱۱۸ملخصاً )  اور روزانہ ایک ہزار  ( 1000 ) رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔  ( غوث پاک کے حالات ، ص۳۲ ) غوثِ پاک کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تیرہ ( 13 )  عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے مدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے تفسیر ، حدیث اور فِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے ، دوپہر سے پہلے اوربعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر ، حدیث ، فِقْہ ، علمِ کلام ، علمِ اُصول اورعلمِ نَحْوپڑھاتے تھے ، ظہر کی نماز کے بعد تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔ ) بہجۃ الاسرار ، ص۲۲۵ ملخصاً  ( غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے دستِ مبارک پر پانچ سو ( 500 )  سے زائد غیر مسلموں  نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔ ( بہجۃالاسرار ، ذکروعظہ ، ص۱۸۴ )

اےعاشقانِ رسول ! آپ نے سنا کہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کس قدر بلند  وبالا شان و عظمت اور پاکیزہ عادات والے تھے ، لہٰذا ہمیں بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےنَقْشِ قَدَم پر چلتے ہوئے  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سِیْرت پر عَمَل کرکے اپنی دُنیا وآخِرت کو بہتر بنانے کا پکا ارادہ کرلینا چاہئے۔ اللہ  پاک ہمیں بھی حقیقی معنیٰ میں   حُضُورِ غَوْثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے نَقْشِ قَدَم پر چلنے کی تَوْفِیْق عَطا فر مائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد