Book Name:Faizan e Ghosul Azam

علم کےسمندر

اے عاشقانِ غوثِ اعظم ! سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اللہ  پاک کے بہت بڑے ولی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کے بہت بڑے امام ، مفتی اور علمِ دِین کے سمُندرتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا علمی مقام اس قدر بلند تھا کہ بڑے بڑے علمائے کرام آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی پاک بارگاہ میں حاضری دے کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے فیوض و برکات اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی صحبت سے خوب خوب  برکتیں پاتے تھے ، چنانچہ

علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی علمی خدمات

حضرت علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے وقت کے بہت بڑے عالِم و امام تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے عِلْمِ قرآن ، عِلْمِ حدیث ، عِلْمِ فِقْہ ، جُغْرافِیہ ، عِلْمِ طِب ، تاریخ ، تفسیر ، عِلْمِ نُجُوم ، حساب ، لُغَت اور نحو وغیرہ کے علاوہ دیگر بہت سے عُلوم وفُنُون میں بھی شاندار کتا بیں لکھی ہیں ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کتابوں کی تعداد تین سو  ( 300 ) سے زیادہ بتائی جاتی ہے ، جن میں کافی کتابیں کئی کئی جلدوں پر مُشْتَمِل  ہیں۔ ( مُقدمہ عیونُ الحکایات ، حصہ ۱ ، ص۱۶ملتقطا و ملخصاً )

حضرت امام ابنِ قُدامہ حَنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت امام ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے زمانے میں خطابت کے اِمام تھے ، مختلف عُلوم وفُنُون میں بہترین کتابیں لکھیں ، پڑھاتے بھی تھے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ حافظُ الحدیث بھی تھے۔ ( ایک لاکھ  (100,000) احادیث مُبارَکہ سَنَدکے ساتھ یادکرنے والےخوش نصیب کوحافظُ الحدیث کہا جاتاہے )  ( مُقدمہ آنسوؤں کا دریا ، ص۱۵ )

آئیے ! وَقْت کے اس عظیم امام علامہ ابنِ جوزیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا ایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ