Book Name:Faizan e Ghosul Azam

اور زبردست اَخْلاق کے مالک تھے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ طَلَبہ پراِنتہائی   شفقت فرماتےاوران کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بھی خیال رکھتے ، چنانچہ

طالبِ علم کی راہِ علم میں مدد

حضرت امام اِبنِ قُدَامَہ حَنبلیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ   کی بارگا ہ میں حضورغَوثُ الاعظم سیدشیخ عبد القادر جیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں  سُوال کیا گیا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : ہم نے حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عمر کا آخری حصہ پایا اور آپ کے مدرسے میں مقیم رہے ، ہمارا اس طرح خیال رکھا جاتا کہ کبھی حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے شہزادے حضرت یحییٰ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  کوہماری جانب بھیجتے ، وہ ہمارے لیے چراغ جَلاتے اور حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ہمارے لیے اپنے گھر سے کھانا بھیجتے تھے۔ (  سیر اعلام النبلاء ، الشیخ عبد القادربن ابی صالح ، ۱۵ / ۱۸۳ )

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

طلبائے کرام کی خدمت کیجئے !

               اے عاشقانِ غوثُ الاعظم ! آپ نے سنا کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ علمِ دین سیکھنے والے طلبۂ کرام پر کیسی شفقت فرمایا کرتے تھے کہ اُن کیلئے اپنے گھر سے کھانا بھیجا کرتے تھے ، لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ دِینی طلبہ کی ضروریات کا اپنی اپنی طاقت کے مطابق خُوب خُوب خیال رکھا کریں ، مثلاًجن سے بن پڑے بالخصوص غریب طلبۂ کرام کے لیے دِینی کتابیں ، کپڑے ، موسِم کے لحاظ سے رہائش کی ضروریات پوری کرنے میں رِضائے اِلٰہی اور دِیگر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنا حصہ مِلا کر دِین کی مدد کرنے والوں میں ہم بھی شامل ہو جائیں ، کیامعلوم ! اِس نیک عمل کی بَرَکت سے ہمارا ربِّ