Book Name:Faizan e Ghosul Azam
دوست رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے حُضُورغوثِ اَعْظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی وِلادَت کی رات دیکھاکہ سَروَرِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اَولیائےعِظام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ساتھ ان کے گھر جَلْوہ اَفْروز ہیں اور اِن اَلفاظِ مُبارَکہ کے ساتھ اُن کوخِطاب فرماکر خوشخبری سے نوازا : ” اے ابُو صالح ! اللہ پاک نے تم کو ایسا بیٹا عطا فرمایا ہے جو وَلی ہے ، وہ میرا اور اللہ پاک کا مَحْبُوب ہے ، اس کی اَوْلیائے کرام اور اَقْطاب ( رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ) میں ویسی ہی شان ہوگی ، جیسی اَنْبیائے کرام اور رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام میں میری شان ہے۔ “ ( سیرتِ غوث الثقلین ، ص۵۵ بحوالہ تفریح الخاطر )
( 2 ) اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی خوش خبریاں
حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے والدِ ماجد کو تمام اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام نے بھی یہ خوشخبری عطا کی کہ تمام اولیائے کرام ( رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ) تمہارے بیٹے کے فرمانبردار ہوں گے اور ان کی گردنوں پر تمہارے بیٹے کا قدم ہوگا۔ ( سیرتِ غوث الثقلین ، ص۵۵بحوالہ تفریح الخاطرملخصا )
حضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے پہلےکے اَوْلیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن میں سےکئی حضرات نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی آمد کی خوشخبری دی ، چُنانچہ
( 3 ) حضرت حَسَن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خوشخبری
حضرت حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنے زَمانۂ مُبَارَک سے لے کر حضرت شیخ سَیِّدعبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے زمانۂ مُبَارَک تک تفصیل سے خبردی کہ جتنے بھی اَوْلیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن گُزرے ہیں ، سب نے شیخ عبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ( کے آنے کی ) کی خبردی ہے۔ ( سیرت غوث الثقلین ، ص۵۸ ) ۔ ( غوثِ پاک کے حالات ، ص۲۲ )