Book Name:Faizan e Ghosul Azam
( 4 ) حضرت شیخ ابوبکرہُواررَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی خوشخبری
اسی طرح حضرت شیخ ابُوبکربن ہُوار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے ایک روز اپنے مُریدین سے فرمایا : عنقریب عِراق میں ایک عَجَمِیْ شخص جو اللہ پاک اور لوگوں کے نزدیک بلند مرتبے والا ہوگا ، اُس کا نام عبدُالقادر ہوگا ، وہ بَغْداد شریف میں رہائش اِخْتیار کرے گا ، قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہ ( یعنی میرایہ قَدم ہروَلی کی گردن پرہے ) کا اِعْلان فرمائے گا اور زمانے کے تمام اَوْلیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن اس کے فرمانبردار ہوں گے۔ ( بھجۃالاسرار ، ذکراخبارالمشایخ عنہ بذالک ، ص۱۴ ) ( غوثِ پاک کے حالات ، ص۲۳ )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پیدائشی وَلی تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ابھی اپنی والدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْھَا کے پیٹ مبارک میں تھے ، والدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْھَا کو جب چھینک آتی ، اس پر وہ ” اَلْحَمْدُلِلّٰہ “ کہتیں ، تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پیٹ ہی میں جواباً ” یَرْحَمُکِ اللہ “ کہتے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ یکُم رَمَضَانُ الْمُبارَک صبحِ صادِق کے وَقْت دُنیا میں تشریف لائے ، اُس وَقْت ہونٹ آہستہ آہستہ حرکت کر رہے تھے اور اللہ اللہ کی آواز آرہی تھی۔ ( منے کی لاش ، ص۴۔۵ )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! عموماًدیکھا جاتا ہے کہ بچپن میں بچے کھیل کُود کی طرف راغِب ہوتے ہیں اور پڑھائی سے دُور بھاگتے ہیں جبکہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی شان تو دیکھئے کہ بچپن ہی سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو کھیل کُود سے کوئی رَغْبَت نہیں تھی ، نِہایت صاف سُتْھرے