Book Name:Faizan e Ghosul Azam

جائیں۔  (اسلامی زندگی ، ص ۳۰ ، ملخصاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! بچوں کی تربیت کے لیے ایک پیارا اور ایسا آسان  طریقہ ہے کہ اگرہرگھرمیں یہ طریقہ رائج ہوجائے ، گھر کے بڑے یاسرپرست اِس طریقے کو نافذکریں تو اللہ  پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ہمارے بچے ، چھوٹی عمرسے ہی اللہ اللہ اللہ کرنا سیکھیں گے ، نعتیں گُنگنائیں گے ، دُرودوسلام پڑھیں گے ، یہ طریقہ اپنانے کی بَرَکت سے بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ ہر گھر میں سُنّتوں کی بہاریں آنا شروع ہو جائیں گی ، یہ طریقہ اپنانے کی بَرَکت سے ہرگھر امن کا گہوارہ بنتا چلا جائے گا ، یہ طریقہ اپنانے کی بَرَکت سے گھر سے بَلائیں اور مصیبتیں دُورہوں گی۔ عاشقانِ رسول یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر وہ کون سا طریقہ ہے کہ جس کو نافذ کرنے سے اِتنی ساری برکتیں نصیب ہو سکتی ہیں ، گزارش ہے کہ تمام اسلامی بھائی اِس طریقے کو اپنے گھر میں نافذ کریں تاکہ ہمارے بچوں کی تربیت بھی ہو اور وہ شروع سے ہی اللہ اللہ اللہ کرنے والے بن جائیں۔

توجہ کے ساتھ سُنیے وہ طریقہ کون سا ہے؟جی ہاں ! وہ طریقہ ہے مَدَنی چینل دیکھنا ! ! ! ہم میں سے اِس وقت کئی ایسے عاشقانِ رسول ہو ں گے کہ جن کے گھروں میں مَدَنی چینل چلنے کی بَرَکت سے بہت ساری برکتیں ملنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تربیت بھی ہوئی ہوگی ، جس گھر میں ابھی تک مَدَنی چینل نہیں چلایاکبھی کبھی چلتاہے ، وہ گھر والے بھی ایک بار مَدَنی چینل لگا کر تو دیکھیں ، اِس میں آخر وہ کونسی چیز ہے جس کی بَرَکت سے اِتنی ساری برکتیں ملتی ہیں ، آپ جب بھی مَدَنی چینل لگائیں گے یا توتلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوگی ، یانعتِ مُصْطَفٰےکے  ترانے گُونج رہے ہوں گے ، کبھی حلال وحرام کے مسئلے بیان ہو رہے ہوں گے ، کبھی سُنّتوں بھرے بیان کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جارہی ہوگی ،