Book Name:Faizan e Ghosul Azam

اَلْغَرَض ! مَدَنی چینل ہروقت ، دن ہویا رات ہمیں اورہمارے بچوں کو کوئی نہ کوئی نیکی کی بات بتائے گا ، اچھی چیز سکھائے گا ، ہم ایک بارگھر میں مَدَنی چینل لگائیں تو  سہی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  مَدَنی چینل پر بچوں کے لئےKids Madani Channel  کے نام سے خصوصی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے ، جس کا دورانیہ پاکستانی وَقْت کے مطابق روزانہ شام 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک ہوتا ہے۔لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے بچوں بچیوں کو دو گھنٹے کی یہ مختصر سی نشریات ضرور دکھائیے اور اس کی برکتیں پائیے۔

اس کے علاوہاَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی مَدَنی تربیت کے لئے بچوں کی سچی کہانیاں لکھی ہیں ، جس میں بہت ہی پیارے پیارے عنوان ہیں ، انداز بھی بہت آسان رکھا ہے تا کہ بچے آسانی سے سمجھ سکیں ، ساتھ میں جگہ جگہ خاکے بنائے گئے ہیں تا کہ بچوں کے لئے کشش ہو ، بچوں کی یہ کہانیاں مکتبۃ المدینہ سے قِیْمَۃً طلب کیجئے اور اگر ویب سائٹ سے پڑھنا چاہیں تو دعوت ِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے آپ ان کہانیوں کو پڑھ بھی سکتے ہیں ، ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔ ان رسائل کے نام یہ ہیں : ( 1 )  نُور والا چہرہ ( 2 ) فرعون کا خواب ( 3 )  بیٹا ہو تو ایسا ( 4 ) جھوٹا چور۔

 ” اولاد کے حقوق “ پر مُشْتَمِل دلچسپ سُوال و جواب بھی اسی ویب سائٹ اور میموری کارڈ بنام فیضانِ مَدَنی مذاکرہ نمبر8سےدیکھےاور  بچوں کو دِکھائے جاسکتے ہیں۔

اے کاش ! بچوں کو جِنّوں اور بھُوتوں کی کہانیاں پڑھانے یا سنانے کے بجائے ہم یہ سچی اسلامی کہانیاں بچوں کو پڑھائیں یا سنائیں ، اِنْ شَآءَ اللہہم دیکھیں گے کہ ہمارے بچے  دینی ماحول میں ڈَھلتے چلے جائیں گے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد