Book Name:Sadqat K Fazail

میں رہتے ہيں ، اگر اُن پر فاقہ یا کوئی مُصیبت آئے تو اُن کے مَشَاغِل میں خَلَل آئے گا ، لہٰذا میرے نزدیک دُنیا کے ہزار طلبگاروں کو دینے سے بہتر ہے کہ ايک سچّے دِيندار کو دُوں۔

    جب حضرت جُنَيْد بَغْدادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو يہ بات بتائی گئی تو آپ نے اِسے پسند فرمايا اور فرمايا کہ يہ شَخْص اللہ   کے وليوں میں سے ہے ، میں نے آج تک اتنی اچھی بات نہ سُنی تھی۔   ( ضیائے صدقات ، ص۱۷۲ )

اسی طرح حضرت  عبدُاللہ بِن مُبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  ( جو امامِ اَعْظَم ابُو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کے خاص شاگرد اور فقہِ حنفی کے آئمہ سے ہيں ) اہلِ علم لوگوں کے ساتھ خاص طور پر بھلائی کرتے ، اُن سے عرض کی گئی : آپ سب کے ساتھ ايک سا معاملہ کيوں نہيں رکھتے ؟  فرمايا میں انبياء  ( عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ السَّلَام   اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  ) کے بعد عُلَماء کے سِوا کسی کے مقام کو بُلند نہيں جانتا ، ايک بھی عالِم کا دھيان اپنی حاجات کی وجہ سے بٹے گا تو وہ صحيح طور پر خدمتِ دِيْن نہ کرسکے گا اور دينی تعليم پر اُس کی دُرُست توجّہ نہ ہوسکے گی۔ لہٰذا اُنہيں علمی خدمت کے لئے فارِغ  کرنا اَفْضَل ہے۔

( ضِیائے صَدَقات ، ص۱۷۲ )

شعبہ عطیات بکس :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہزاروں عاشقانِ رسول ، مختلف انداز سے ” عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں خوب حصہ ملائیے ، ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ بھلا میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے شامل کر سکتا ہوں ؟

آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے ہر