Book Name:Sadqat K Fazail

ایک دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے ، وہ کیا ہے ،  ” شعبہ عطیات بکس ( Donation  Boxes )  “ کے ذریعے مالی تعاون۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”  عطیات بکس “ کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے ، یہ  عطیات بکس دُکانوں ، کارخانوں ، مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے ، تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں ، جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں  ( Customers )  پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی ، پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اور عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارے اسلامی بھائیو  ! اگرہم بھی اپنے اندر راہِ خدا میں  خَرْچ کرنے کا جذبہ بیدار کرنا چاہتے ہیں تو آئیےدعوتِ اسلامی کے پیارے پیارے  دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ   اس  دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سےہمارے اندر بھی دیگر صفاتِ عظیمہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ  کی راہ میں صَدَقہ وخَیْرات کرنےکی نفیس عادت بھی پیدا ہوجائے گی ۔اِنْ شَآءَاللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

بیٹھنے کی چند سنتیں اور آداب