Book Name:Sadqat K Fazail

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آیئے !  بیٹھنےکی چند سُنّتیں اور آداب سنتے ہیں : * چار زانو ( یعنی پالتی مارکر ) بیٹھناہم گناہ گاروں کی شفاعت فرمانے والے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سےثابت ہے۔ * جہاں کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں ہووہاں نہ بیٹھیں۔اللہ پاک کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والےنبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : تم میں سےکوئی سائے میں ہو اور اس پر سےسایہ رخصت ہوجائےاور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہئےکہ وہاں سے اٹھ جائے۔ ( [1] ) قبلہ رُخ ہوکربیٹھیں۔ ( [2] )  * اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، مَوْلانا شاہ امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتےہیں : پیر واستاذکی نشست پر ان کی غیبت  ( یعنی غیر موجودگی  ) میں بھی نہ بیٹھے۔ ( [3] )

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع

میں پڑھے جانے والے6 دُرودِ پاک اور 2 دعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )  اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر


 

 



[1]ابو داؤد ، کتاب الادب ، باب فی الجلوس بین الظل والشمس ، ۴ / ۳۳۸ ، حدیث : ۴۸۲۱

[2]رسائلِ عطاریہ ، حصہ۲ ، ص۲۲۹

[3] فتاوٰی رضویہ ، ۲۴ / ۳۶۹ / ۴۲۴