Book Name:Sadqat K Fazail

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح (  یعنی اُلٹارائٹ  ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں  ( 0 )  کا نشان لگائیے۔

توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔

 * اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )

یومیہ 56نیک اعمال :

 ( 1 ) اچھی اچھی نیتیں کیں ؟  ( 2 ) پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں ؟  ( 3 )  گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟ ( 4 ) رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی ؟  ( 5 )  پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہ  عَنْہا پڑھی ؟  ( 6 )  کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں ؟ یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے ؟  ( 7 )  شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟ ( 8 )  کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا ؟  ( 9 )  آنکھوں کو گناہوں  ( یعنی بدنِگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟  ( 10 )  کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بُری اورگندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟ ( 11 )  راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں ؟  اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا ؟   ( 12 )  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا ؟  ( 13 )  بات چیت ، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا ؟   ( 14 )   ( گھر میں یا باہر ) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے ؟  ( 15 )  اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟  ( 16 ) ’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی ؟   ( 17 )  گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی ؟  ( 18 )  مَدرسۃُ المدینہ  ( بالِغان ) میں قرآنِ کریم  پڑھا ، یا پڑھایا ؟   ( 19 ) عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی ؟   ( 20 )  دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟