Book Name:Duniya Nay Hamen Kya Diya

کہ دُنیا میں رہ کر آخِرت کی تیاری کرے ، دنیا میں مشغول نہ ہوجائے۔ ( [1] )  

وہ دنیا کی رنگینی میں کھویا رہا برباد ہوا         جس نے عشقِ نبی سے دل کو خالی اور ویران کیا ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دنیا  ریت کی مانند ہے !

پیارے اسلامی بھائیو ! سنا آپ نے کہ بیان کردہ احادیثِ مُبارکہ میں دنیا سے مَحَبَّت کرنے والوں کی  کیسی  مذمت ( Condemnation )  بیان کی گئی ہے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم صرف دنیا کیلئے ہی نہ  کُڑھتے رہیں ، آخِرت  کیلئے بھی نیکیوں کا ذَخیرہ اکٹھا کریں کیونکہ دُنیا کی مثال ریت جیسی ہے ، ریت کی جتنی بھی بڑی مُٹھی بھر لی جائےآہستہ آہستہ ذَرَّات کی صورت میں تمام ریت مُٹھی سے نکل ہی جاتی ہے اور بالآخِر مُٹھی خالی رہ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ حال  اس دھوکے باز دُنیا  کا ہے۔

مال کمانا اور پھر بیماریوں میں صرف کرنا

 اِنسان زندگی بھر دُنیا سے وفاداری کرتا ہے ، دنیاکمانے کی لگن میں دن رات ایک کردیتا ہے ، پارٹ ٹائم جاب کرتا ہے ، 20 ، 20 گھنٹے کام کرتا ہے ،  فقط اس لئے کہ پیسہ کمانا ہے ، الغرض دن گُزرتا ہے تو اسی سوچ میں کہ پیسہ کمانا ہے * رات گُزرتی ہے تو اسی کُڑھن میں کہ پیسہ کمانا ہے * دل دھڑکتا ہے تو اسی دُھن میں کہ پیسہ کمانا ہے * قدم اُٹھتا ہے تو اسی جُستجو میں کہ پیسہ کمانا ہے۔ مگرآہ ! وہ پیسہ جس  کیلئے اپنی صحت کی پروا نہ کی تھی  *  وہ


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 7 ، صفحہ : 18۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 197۔