Book Name:Duniya Nay Hamen Kya Diya

ہر کام میں سیدھا ہاتھ اِستعمال کرنے کے مدنی پھول !

2فرامینِ آخِری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اوراُلٹے ہاتھ سے پیتا اوراُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔ ( [1] )   ( 2 ) : حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں : رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ ( [2] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ( [3] )  * نیکیاں لکھنے والا فِرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس وجہ سے یہ سمت افضل ہے ( [4] )    *  حضرت ابنِ عباس  رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روایت ہے کہ الٹے ہاتھ سے کھا نانِسیان پیدا کرتا ہے ( [5] )  * سیدھے ہاتھ سے کھانا بالخصوص چاول وغیرہ کھاتے وقت کچھ  دانے  اُلٹے ہاتھ میں گِرجائیں تو انہیں  بھی سیدھے ہاتھ  میں لے کر  کھائیے  * سیدھا ہاتھ سالن وغیرہ سے  آلودہ ہوجانے کی صورت میں  الٹے ہاتھ سے پانی پینے کے بجائے سیدھا   ہاتھ اِستعمال کیجئے * کسی کو پانی پلاتے  وقت  اُلٹے ہاتھ سے جگ پکڑ کر سیدھے ہاتھ  میں گلاس رکھئے  تاکہ  پانی پیش کرتے وقت  سیدھا  ہاتھ اِستعمال ہو * مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو اِستِعمال کرو ، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو


 

 



[1]...ابنِ ماجہ ، باب الاکل بالیمین ، صفحہ : 532 ، حدیث : 3266۔

[2]...بخاری ، کتاب الوضوء ، باب التیمن فی الوضوءوالغسل ، صفحہ : 118 ، حدیث : 168۔

[3]...فیضانِ سنت ، آدابِ طعام ، صفحہ : 130۔

[4]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 1 ، صفحہ : 287۔

[5]...حافظہ کیسے مضبوط ہو؟صفحہ : 180۔