Book Name:Duniya Nay Hamen Kya Diya

پُکارے جائیں گے کہاں ہیں وہ لوگ جو خدا کے دشمن سے مَحَبَّت رکھتے تھے۔اللہ پاک دُنیا کو اپنے محبوب یعنی پیارے بندوں سے ایسا دُور فرماتا ہے جیسےایک ماں اپنے  بیمار بچّے کو نُقصان دِہ چیزوں سے دُور  رکھتی ہے۔ ( [1] )  

حُبّ دُنیا میں دل پھنس گیا ہے                  نفس بدکار حاوی ہوا ہے

ہائے شیطاں بھی پیچھے پڑا ہے                  یا خدا  تجھ  سے  میری  دعا  ہے ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بُزرگانِ دین کا کردار ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے ، یہ حضرات دنیا  ( World ) کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔دُنیا اِن کی طرف آتی ہے مگر وہ دُنیا کے مُقابلے میں ہمیشہ آخِرت کو  ہی ترجیح دیتے ہیں۔آئیے ! بطورِ ترغیب ایک ایمان افروز حکایت سنتے ہیں ، چنانچہ

دنیا سے بے رغبت خلیفہ

امیرُالمومنین حضرت عمربن عبدُالْعزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جب خلیفہ بنے تو زُہد و قَناعت  ( یعنی دُنیا سے بے رغبتی کو )  اِخْتیار کرلیا ، عَیش و عِشرت کو ٹھکرادیا ، لذیذ کھانےچھوڑدئیے اور بہت سادہ  غِذا ا ِستعمال فرمانے لگے ۔چُنانچہ

 نُعَیم بن سلامت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں کہ میں امیرالمومنین عُمر بن عبدُالْعَزِیْز  کے پاس گیا تودیکھاکہ آپ زیتون کےتیل کےساتھ روٹی تَناوُل فرمارہےتھے۔یونس بن شیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کابیان ہےکہ میں نےامیرالمومنین حضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو خلافت کے


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 134۔

[2]...نیکی کی دعوت ، صفحہ : 265 ملخّصاً و ملتقطاً۔