Book Name:Khareed o Farokht Ki Chand Ahtiyatein
ریٹ ( Rate ) کم کروانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اللہ پاک اس شخص پر رحم فرمائے جو بیچنے اور خریدنے میں آسانی کرے۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! کوئی بھی چیز خریدتے وقت قیمت کم کروانا سنّت ہے۔ ( [2] ) * اعلی حضرت ، امام اہلسنّت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : بھاؤ ( یعنی Rateمیں کمی ) کے لئے حجّت ( یعنی بحث و تکرار ) کرنا بہتر ہے بلکہ سنّت ہے ( [3] ) * ایک بار حضرت سُوَیْد بن قَیْس رَضِیَ اللہ عنہ کپڑا لے کر مکہ مکرمہ آئے تو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے ان سے کچھ کپڑے خریدے۔ حضرت سُوَیْد بن قَیْس فرماتے ہیں : رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے ہم سے قیمت طَے کی ، کچھ کم کروایا ، آخر وہ کپڑا خرید لیا۔ ( [4] ) * امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : کمزور ( مثلاً بوڑھے ) یا فقیر ( یعنی غریب ومحتاج ) سے کوئی چیز خریدے تو اس پر آسانی کرتے ہوئے اس سے مہنگی چیز خریدے ، یہ نیکی کا کام ہے۔ ( [5] ) * بعض خریدار ریٹ کم کروانے کے لئے اور دُکاندار ریٹ کم نہ کرنے کے لئے جھوٹ بولتے بلکہ بعض تو جھوٹی قسم بھی کھا لیتے ہیں ، یہ گُنَاہ و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔
کاش ! ہم خرید و فروخت اور دیگر تمام معاملات میں شریعت کے پیروکار اور سُنَّت
[1]...مسند ابی یعلیٰ ، جلد : 5 ، صفحہ : 195 ، حدیث : 6824ملتقطاً۔
[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 4 ، صفحہ : 304بتغیر قلیل۔
[3]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 17 ، صفحہ : 128۔
[4]...ابو داود ، کتاب : البیوع ، باب : الرجحان فی الوزن ، صفحہ : 536 ، حدیث : 3336۔
[5]...اِحْیَاءُ الْعُلوم مترجم ، جلد : 2 ، صفحہ : 313بتغیر قلیل۔