Book Name:Imam Malik Ki Seerat

( 41 ) قرض ہونے کی صُورَت میں ( ادائیگی کی طاقت کے باوُجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے  میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً  ( یعنیTemporary )  لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟  ( 42 )  عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا : ’’میں  حقیر ہوں ، کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔  ( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟ ( 44 )  کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر  ( بلا مصلحت ِشَرعی )  اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟ ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی؟  ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟  ( 47 )  چوک درس دیا ، یا سُنا ؟ ( 48 ) اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئےدُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا؟ ( 49 )  مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں  اِسراف سےبچنے کی کوشش کی؟ ( 50 ) ٹریفک قوانین کی پابندی کی؟  ( 51 ) کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار )  سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست  ( نرمی سے )  سمجھانے کی کوشِش فرمائی؟یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟ ( 52 )  زبان کو گناہوں  ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ  ) سے بچایا؟ ( 53 ) زبان کو فُضول اِستِعمال ( یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو ) سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی؟ ( 54 )   ( گھرمیں اورباہر ) مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے ( یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے ) سے بچنے کی کوشش کی؟ ( 55 )  عمامہ شریف باندھا؟  ( 56 )  ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے؟