Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

میں تھے جن سے میں نے قطعِ تعلّق  ( یعنی رشتہ توڑ ) کر رکھا تھا اسی حالت میں میری موت آگئی اس سبب سےاللہ پاک نے مجھے یہ سزادی اور اس مقام پرپہنچادیا۔  ( [1] )

  ناراض رِشتے داروں سے صلح کرلیجئے

پیارے اسلامی بھائیو ! جو ذراذرا سی باتوں پر اپنی بہنوں ، بیٹیوں ، پھوپھیوں ، خالاؤں ، ماموؤں ، چچاؤں ، بھتیجوں ، بھانجوں وغیرہ سے قطعِ تعلُّق کر لیتے ہیں ، ان لوگوں کے لئے بیان کردہ حکایت میں عبرت ہی عبرت ہے ۔

رِشتہ توڑنے والے کی موجودگی میں رَحمت نہیں اُترتی

                   طَبرانی میں حضرتِ اَعمش رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے منقول ہے ، حضرتِ عبدُاللہ ابنِ مسعود  رَضِیَ اللہ عَنْہ ایک بارصبح کے وَقت مجلس میں تشریف فرما تھے ، اُنہوں نے فرمایا : میں قاطِع رِحم ( رشتہ توڑنے والے )  کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اُٹھ جائے تا کہ ہم اللہ پاک سے مغفِرت کی دُعا کریں کیونکہ قاطِع رِحم (  رِشتہ توڑنے والے )  پر آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں۔  ( [2] )   ( یعنی اگر وہ یہاں موجود رہے گا تو رحمت نہیں اُترے گی اور ہماری دعاقَبول نہیں ہو گی )

ہم صُلح کیوں نہیں کرتے

ہم غورکریں ! ہم صُلح کی طرف قدم کیوں نہیں بڑھاتے * صلح میں پہل کرنے کا ذہن کیوں نہیں بنتا ؟ * کیا اس کو کہیں اپنی شان میں کمی تونہیں جانتے ؟ * سامنے والا صُلح کرنے کے لئے ہاتھ بڑھارہاہواورہمارا مُوڈآف ( Mood Off ) ہونے کی وجہ سے


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین ، صفحہ : 72ملخَّصاً۔

[2]...معجمِ کبیر ، جلد : 9 ، صفحہ : 158 ، رقم : 8793۔