Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

ہاتھ پیچھے جارہا ہو بلکہ چہرہ ہی دُوسری طرف پھیرلیں ، ایسا کرنامناسب نہیں۔ہم اللہ پاک کی رِضا اورثواب کے لئے ہمّت کریں اورثواب کمانے کے اِس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دیں۔

اندھیروں سے نکال کرایمان کی روشنی عطافرمانے والے ، حضورنبیِ کریم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی شان کتنی بُلند وبالا ہے ، میرے مصطفیٰ کریم نے  ایک موقع پر اپنے  غلاموں کی کیسے پیارے اندازمیں تربیت فرمائی ہے ! آئیے ! توجہ کے ساتھ سُنیے !

ہمارے جان سے بھی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے وفات ظاہِری کے وقت اجتماعِ عام میں اِعلان فرمایا : اگر میرے ذمّے کسی کاقرض آتاہو ، اگر میں نے کسی کی جان ومال اور آبرو کو صدمہ پہنچایا ہو تو میری جان و مال اور آبرو حاضِر ہے ، اِس دنیا میں بدلہ لے لے ۔تم میں سے کوئی یہ اندیشہ نہ کرے کہ اگر کسی نے مجھ سے بدلہ لیا تو میں ناراض ہوجاؤں گایہ میری شان نہیں ۔مجھے یہ اَمر بَہُت پسندہے کہ اگر کسی کا حق میرے ذِمّے ہے تو وہ مجھ سے وُصُول کر لے یا مجھے مُعاف کردے ۔

پھرفرمایا : اے لوگو ! جس شخص پر کوئی حق ہو اسے چاہئے کہ وہ ادا کرے اور یہ خیال نہ کرے کہ رُسوائی ہوگی اس لئے کہ دنیا کی رُسوائی آخِرت کی رُسوائی سے بَہُت آسان ہے۔ ( [1] )

صُلح نہ کرنے کے نقصانات

یاد رکھئے ! اگر صُلْحُ نہ کی جائے تو اِس سے نہ صرف دنیا میں خاندانوں اور رشتہ داروں کے تعلقات میں خرابیاں ہوتی ہیں بلکہ ساتھ میں صُلْحُ نہ کرنے والا شخص لوگوں کی


 

 



[1]...تاریخ دمشق لابن عساکر ، جلد : 48 ، صفحہ : 323خلاصۃً۔