Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

نظروں سے بھی گِر جاتا ہے * صُلْحُ سے محروم رہنے  والے کو لوگ نفرت سے دیکھتے ہیں * صُلْحُ سے محروم رہنے  والے کی کوئی مدد نہیں کرتا * کسی غمی خوشی کےموقع پر صُلْحُ سے محروم رہنے  والےکاساتھ دینے والوں میں کمی ہوجاتی ہے * اسی طرح صُلْحُ سے محروم رہنے والا آخِرت کے بھی کئی فوائد سے محروم ہو جاتا ہے۔

صُلح اپنے ساتھ کیاکیالاتی ہے ؟

صُلْحُ کی برکت سے عاجِزی نصیب ہوتی ہے۔نورکے پیکر ، سب نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کااِرشادِ عالیشان ہے : وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ الله یعنی جو اللہ پاک کے لئے عاجِزی اِختیار کرتاہے اللہ پاک اُسے بلندی عطافرماتا ہے۔ ( [1] )

 * صُلْحُ کی برکت سےتکبّر دُورہوتاہے * صُلْحُ کی برکت سے نفرتیں ، محبتوں میں بدل جاتی ہیں * اے کاش ! ایک دُوسرے کومعاف کرنے کی سوچ بن جائے * صلح نہ کرنے سے اپنے بھی بیگانے ہوجاتے ہیں * جبکہ صلح کرنے ، ایک دُوسرے کو معاف  کرنے کی برکت سے بیگانے بھی اپنے ہو جاتے ہیں ، جیساکہ

کسی شہر کے بڑی رات کے اِجتماع میں اِسلامی بھائی بیٹھے ہوئے تھے ، کسی نئے اِسلامی بھائی (  جو ابھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک نہ تھے )  کا پاؤں گزرتے ہوئے اچانک اُس کے  ہاتھ پرپڑا ، جس سے اِس کے ہاتھ کوتکلیف پہنچی ، لیکن جس کی وجہ سے تکلیف پہنچی تھی اُلٹا اُسی نے آگے سے رُعب جمایا کہ نظر نہیں آتا کیا ؟ اِس کے برعکس وہ اسلامی بھائی کہ جس کو تکلیف پہنچی تھی اُس نے فوراًاُس سے معافی مانگ لی ، جس سے متاثر ہو کر وہ بھی دعوتِ


 

 



[1]...مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، باب استحباب العفو والتواضع ، صفحہ : 1002 ، حدیث : 2588۔