Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم ۔

ہر کام شریعت کے مطابق میں کروں کاش !   یاربّ تُو مبلّغ مجھے سنّت کا بنا دے ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول  ! ہم جنتی محل کی قیمت کے بارے میں سُن رہے ہیں۔آئیے !  جنّت کی چند ایمان افروز جھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ

جنّت کی چند جھلکیاں

امیرِاہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہورِ کتاب : غیبت کی تباہ کاریاںکے صفحہ نمبر 98 پر تحریر فرماتے ہیں : * اگر جنَّت کی کوئی ناخُن بھر چیز دنیا میں ظاہِر ہو تو تمام آسمان و زمین اُس سے آراستہ ہو جائیں * اگر جنَّتی کا کنگن ظاہِر ہو تو سورج کی روشنی مٹادے ، جیسے سورج ستاروں کی روشنی مٹا دیتا ہے * جنَّت کی اِتنی جگہ جس میں چابُک ، دُرّہ رکھ سکیں ، دنیا اور اِس کے اندر جو کچھ ہے اُس سے بہتر ہے * جنَّت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں اور مُشک کے گارے سے بنی ہیں * جنَّتیوں کو جنَّت میں ہر قسم کے لذیذ سے لذیذ کھانے ملیں گے ، جو چاہیں گے فوراً ان کے سامنے موجود ہو گا * اگر کسی پرندے کو دیکھ کر اِس کا گوشت کھانے کو جی چاہا تو اُسی وقت بُھنا ہوا اُن کے پاس آجائے گا * اگر پانی وغیرہ کی خواہش  ہو تو کوزے خود ہاتھ میں آجائیں گے * اِن میں ٹھیک اندازے کے مُوافِق پانی ، دودھ ، شراب ، شہد ہوگا کہ اِن کی خواہش سے ایک قطرہ کم نہ زیادہ ، بعد پینے کے خودبخود جہاں سے آئے تھے چلے جائیں گے * وہاں کی شراب


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 115۔