Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

سنتے ہیں۔یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ جنت میں جانے کیلئے ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اچھے اعمال کا ہونابھی بہت ضروری ہے۔ قرآنِ کریم میں تقریباً 56سے زائد مقامات پر نیک اور اچھے اعمال کاذِکرکیاگیا ہے۔ چند اچھے اعمال ملاحظہ کیجئے : * نماز پڑھنا * روزہ رکھنا * زکوۃ دینا * حج کرنا * نوافل کی کثر ت کرنا * سچ بولنا * مسلمانوں کو کھانا کھلانا * حُسْنِ سلوک سے پیش آنا * علمِ دین سیکھنا * علم دین سکھانا * نیکی کا حکم دینا * بُرائی سے منع کرنا * ایک دوسرے کے حقوق کو پوراکرنا وغیرہ

اللہ پاک ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو !  بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور !  آپ کے نائِب کون ہیں ؟  فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !             جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔