Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

زُلفیں رکھنا  سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

اے عاشقانِ رسول  ! زُلفیں رکھنا پیارے آقا ، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی پیاری پیاری سنّت مبارکہ ہے * آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ہمیشہ اپنے سر مبارک کے بال شریف پورے رکھے * کبھی نِصْف کان مبارک تک تو کبھی کان مبارک کی لو تک تو کبھی گیسو شریف بڑھ جاتے تو مبارک شانوں کو جھوم جھوم کر چومنے لگتے * حضرتِ اَنَس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں : نبئ اکرم ، رسول محتشم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم  کے بال مبارک آدھے مبارک کانوں تک تھے  ( [1] ) * حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللّٰہ عَنْہَا فرماتی ہیں : میرے سرتاج ، صاحبِ معراج صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے سرِ اقدس پر جو بال مبارک ہوتے وہ کان مبارک کی لو سے ذرا نیچے ہوتے اور مبارک شانوں کو چومتے۔  ( [2] )

اے عاشقانِ رسول  ! سر کے بیچ میں سے مانگ نکالنا سنّت مبارکہ ہے جیسا کہ صدر الشریعہ ، مفتی امجد علی اعظمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بہار شریعت میں لکھتے ہیں : بعض لوگ دائیں یا بائیں جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سنّت کے خلاف ہے ، سنّت یہ ہے  کہ اگر  سر پر بال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے ، بعض لوگ  مانگ نہیں نکالتے بلکے بالوں کو سیدھے رکھتے ہیں یہ سنّت نہیں ہے یہ  یہود و نصاری کا طریقہ ہے۔  ( [3] )

اللہ پاک ہم سب  مسلمانوں کو خلافِ سنّت بال رکھنے اور رکھوانے کی سوچ سے  نجات دے کر  زُلفیں رکھنے کی سوچ عطا  فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...شمائل المحمدیہ ، باب شعر رسول اللہ ، صفحہ : 104 ، حدیث : 24۔

[2]...شمائل المحمدیہ ، باب خُلْق رسول اللہ ، صفحہ : 35 ، حدیث : 25۔

[3]...بہار شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 587تا588 ، حصہ : 16۔